وزیر مملکت برائے خزانہ کا مختلف الیکٹرانکس مصنوعات کی نمائش کا دورہ

وزیر مملکت برائے خزانہ کا مختلف الیکٹرانکس مصنوعات کی نمائش کا دورہ

وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان نے وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ ہیٹنگ، وینٹی لیشن، ائر کنڈیشننگ، ریفریجریشن اور الائیڈ الیکٹرانکس کی صنعت کی جانب سے لگائی گئی نمائش کا دورہ کیا جس میں160 صنعتی یونٹوں نے اپنی مصنوعات کی نمائش کی،نمائش کا انعقاد ملک کے 14بڑے صنعت کاروں نے کیا، وزیر مملکت نے نمائش کے انعقاد پر ا?رگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین اور دیگر منتظمین کی کوششوں کو سراہا۔