3 سال میں21 دوا ساز کمپنیوں کے لائسنس منسوخ ہوئے

3 سال میں21 دوا ساز کمپنیوں کے لائسنس منسوخ ہوئے

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ 3سال میں 21 ادویہ ساز کمپنیوں کے لائسنس منسوخ، 40 ادویہ سازکمپنیوں کی پیداواری سرگرمیاں معطل جبکہ ادویہ سازکمپنیوں کو 21کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ 3سال میں غیرمعیاری، جعلی اورنقلی ادویہ کی روک تھام یقینی بنانے کیلیے ڈرگ عدالتوں میں مجموعی طور پر 8 ہزار836 مقدمات دائر کئے، 21 ادویہ ساز کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کئے، 40 ادویہ سازکمپنیوں کی پیداواری سرگرمیاں معطل کی گئیں جبکہ ادویہ سازکمپنیوں کو 21کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔