سونے کی قیمت نے ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

سونے کی قیمت نے ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

 

دس گرام سونےکی قیمت 1458روپے بڑھ کر 70302 روپے ہوگئی ہے. فوٹو:فائل

دس گرام سونےکی قیمت 1458روپے بڑھ کر 70302 روپے ہوگئی ہے. فوٹو:فائل

ایکسپریس نیوزکے مطابق روپے کی بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان بدستور جاری ہے، جمعرات کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوا اور انٹر مارکیٹ میں ڈالر بڑھ کر 158 روپے 48 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے نیا ریکارڈ قائم کیا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.20 روپے مہنگا ہوکر 159.70روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب ڈالر کی بڑھتی قیمت کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور ایک ہی دن میں سونے کی فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1700 روپے اور 1458 روپے کا اضافہ ہوگیا جب کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں یک دم 24 ڈالر کا اضافہ ہوگیا اور عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 1420 ڈالر ہوگئی

 

ڈالر کی اونچی اڑان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی نئی قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کردیا اور سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 82 ہزار روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 70 ہزار 302 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔