ہرتیک روشن بھی ماہرہ خان کے مداح بن گئے

ہرتیک روشن بھی ماہرہ خان کے مداح بن گئے


دنیا بھرمیں کروڑوں مداح بنانے والے بالی ووڈ کے سپراسٹار ہرتیک روشن پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے مداح ہیں۔موجودہ دورمیں کسی بھی فنکارکی مقبولیت کا پیمانہ سوشل میڈیا بن گیا ہے جس اسٹارکے سوشل میڈیا پر جتنے فالوورز ہوں گے وہ اتنا ہی مقبول ہوگا۔ تاہم لاکھوں کی تعداد میں فالوورز رکھنے والے یہ اسٹارز خود کسی کو فالو نہیں کرتے یا پھران چند گنے چنے لوگوں کو فالو کرتے ہیں جنہیں وہ پسند کرتے ہیں یا پھر جن کے مداح ہوتے ہیں۔بالی ووڈ اداکارہرتھیک روشن کے انسٹاگرام پرمداحوں کی تعداد 32.2 ملین یعنی تین کروڑ 22 لاکھ ہے لیکن انہوں نے خود صرف 170 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے اوراس لسٹ میں ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔ یعنی ہرتھیک روشن ماہرہ خان کے مداحوں میں شامل ہیں اور انہیں انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان کا شماربھی پاکستان کی ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔ انہیں 6.6 ملین یعنی 66 لاکھ لوگ انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں اور وہ پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔واضح رہے جب سے ماہرہ خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم''رئیس'' میں بطور ہیروئن کام کیا ہے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی انہیں بے حد پسند کیا جانے لگا ہے اور بھارتی عوام کے ساتھ کئی بالی ووڈ فنکار بھی ان کے مداحوں میں شامل ہیں۔