انگین التان نے پاکستان میں اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کے بعد کمر کس لی

انگین التان نے پاکستان میں اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کے بعد کمر کس لی

معروف ترک اداکار انگین التان نے پاکستان میں اپنے ساتھ ہونے والے فراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔انگین التان پاکستانی قونصل جنرل کے پاس جا کر مذکورہ شخص کے خلاف رپورٹ بھی درج کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ڈرامہ سیریز اطغرل غازی کے ہیرو انگین التان پاکستان آئے لیکن ان کے ساتھ ہاتھ ہو گیا۔انگین التان نے گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا سٹار کاشف مرزا کے ساھ اپنے معاہدے کو یک طرفہ طور پر منسوخ کر دیا ہے۔انگین التان اور کاشف مرزا کی ملاقات کروانے والے ڈاکٹر فرقان حمید کا کہنا ہے کہ لاہور آنے سے قبل فریقین میں یہ بات طے ہوئی کہ ایگریمنٹ سے قبل معاہدے میں طے شدہ رقم کا نصف یعنی پانچ لاکھ ڈالر بینک میں جمع کرائے جائیں گے۔اس کی رسید، چیک اور سوفٹ کوڈ انگین کو دیا جائے گا۔سوشل میڈیا سٹار نے بینک میں پانچ لاکھ ڈالر جمع کرانے کا چیک اور سوفٹ کوڈ تو انگین کو دے دیا اور ان کے ترکی پہنچنے پر کیش کروانے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی لیکن ترکی پہنچنے کے بعد رقم نہ ملنے سے آگاہ کیا گیا،مذکورہ بینک سے رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ بینک میں رقم موجود ہی نہیں۔اس رویے کے باوجود انگین التان کو رقم موصول نہ ہوئی تو انہوں نے یک طرفہ طور پر اس معاہدے کو منسوخ کرنے کے لیے راقم کے ذریعے پریس ریلیز پاکستان میدیا کو جاری کی۔ڈاکٹر فرقان مزید لکھتے ہیں کہ انگین التان کے ترکی واپس جانے کے بعد پاکستان میڈیا پر اس شخص کے مجرمانہ ریکارڈ کے بارے میں خبریں سامنے آئیں۔اور اسے حوالات کا سامنا کرنا پڑا۔اس سلسلے میں انگین التان جلد ہی استنبول میں پاکستانی قونصل جنرل کے پاس جا کر مذکورہ شخص کے خلاف رپورٹ بھی درج کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔