ٹائیگر شروف بھارت کے ٹونی جھا ہیں،اکشے کمار

ٹائیگر شروف بھارت کے ٹونی جھا ہیں،اکشے کمار

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے ٹائیگر شروف کا تھائی مارشل آرٹسٹ، اداکار، ایکشن کوریوگرافر ٹونی جھا کیساتھ موزانہ کرتے ہوئے کہا کہ اداکار ٹائیگر شروف بھارت کے ٹونی جھا ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم باغی 2 میں اداکار ٹائیگر شروف کے ایکشن مناظر اور مارشل آرٹس صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کے پاس ٹائیگر شروف کی صورت میں اپنا  ٹونی جھا موجود ہے، جن کا فلم باغی 2 میں ایکشن واضح دکھائی دیا ہے۔