سری دیوی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، باتھ روم میں گرنے سے یا قتل کیا گیا؟

سری دیوی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، باتھ روم میں گرنے سے یا قتل کیا گیا؟

بالی ووڈاداکارہ سری دیوی گزشتہ روز دبئی میں انتقال کرگئیں اور کہاجارہاتھا کہ دل کا دورہ پڑا جو جان لیواثابت ہوا ، بعدازاں یہ اطلاعات آئیں کہ وہ واش روم میں گریں اور ہسپتال لایاگیاتوموت کی تصدیق ہوگئی جبکہ عرب میڈیا نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ سری دیوی کو ہسپتال لایاہی نہیں گیا بلکہ سیدھا دبئی فارنزک ڈیپارٹمنٹ لایاگیاجس کے بعد حالات مشکوک ہوگئے اور قتل کا شبہ بھی ظاہر کیاجانے لگا لیکن اب دبئی کے حکام نے موت سے متعلق اعلان کردیا ہے ۔