نازیہ حسن کی 53ویں سالگرہ پر گوگل کاخراج تحسین

نازیہ حسن کی 53ویں سالگرہ پر گوگل کاخراج تحسین

 پاکستان میں پاپ موسیقی کونیا انداز دینے والی گلوکارہ نازیہ حسن کی 53 ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔  3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ حسن کے بارے میں کسی کو گمان نہیں تھا کہ وہ آگے چل کر اپنا اور ملک کا نام روشن کریں گی۔ نازیہ حسن اور ان کے بھائی زوہیب کو پاکستان میں پاپ موسیقی کا بانی کہا جاتاہے۔ نازیہ نے مشرقی اور مغربی موسیقی کے امتزاج سے ایسے گیت پیش کیے جو برسوں گزر جانے کے بعد بھی بے حد مقبول ہیں۔80 کی دہائی میں بھارتی فلم قربانی کے لیے گائے گیتآپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے نے نازیہ حسن پرشہرت کے دروازے کھول دیے جب کہ انہیں اس گیت کے لیے بھارت کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ فلم فیئر سے نوازا گیا اور وہ یہ ایوارڈ پانے والی پہلی پاکستانی بنیں۔