کیئریئر کے آغاز میں گھر والوں کی مخالفت کا سامنا رہا ہے :رابی پیر زادہ

کیئریئر کے آغاز میں گھر والوں کی مخالفت کا سامنا رہا ہے :رابی پیر زادہ

گلوکارہ رابی پیر زادہ نے کہا ہے کہ کیئریئر کے آغاز میں گھر والوں کی مخالفت کا سامنا رہا ہے ‘گلوکاری کے شعبے میں متعارف کرانے میں طارق طافوکا کردار اہم ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں رابی پیر زادہ کاکہناتھا کہ میرا ایک فوجی گھرانے سے تعلق ہے اس لئے شروع کے دنوں میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرنا رہا لیکن میں اپنی والدہ کو منانے میں کافی حد تک کامیاب ہو گئی میں اور عینی خالدہ گلوکاری کے شعبے میں اکٹھے ہی آئیں ۔انہوں نے کہا کہ فریحہ پرویز اور نادیہ حسن میری ہمیشہ سے فیورٹ رہی ہیں اگر نادیہ حسن آج زندہ ہوتی تو وہ میری اچھی دوست اور بڑی بہن ہوتی۔