فلم فیسٹیول:مہوش بہترین اداکارہ، فہد مصطفی اداکار قرار

فلم فیسٹیول:مہوش بہترین اداکارہ، فہد مصطفی اداکار قرار

کراچی فلم سوسائٹی کے پہلے پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ مہوش حیات قرار پائیں جبکہ اداکار فہد مصطفی کو فلم ایکٹر ان لا کے لئے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔اسی طرح بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ پنجاب نہیں جائونگی ، رائٹر کا ایوارڈ خلیل الرحمن قمر ،بیسٹ ڈائریکٹر کا ایوارڈ ندیم بیگ ، ابھرتی ہوئی اداکارہ کا ایوارڈ ہانیہ عامر ، ابھرتے ہوئے اداکارکا ایوارڈ علی رحمن ،بین الاقوامی شہرت یافتہ سنگر و اداکار علی ظفر کو خصوصی آرٹسٹ فار پیس کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسی بیسٹ میوزک کا ایوارڈ ساحر علی بگا کو ملا۔ایوارڈ شو میں فلم سے متعلق 14کیٹیگریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب کا آغاز کرتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار علی خان نے پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے انعقاد کو سراہا۔