’’سری دیوی کے شوہر دراصل۔۔۔ ‘‘بونی کپور کے بارے میں وہ باتیں جوہر کسی کو چونکا کررکھ دیں گی

’’سری دیوی کے شوہر دراصل۔۔۔ ‘‘بونی کپور کے بارے میں وہ باتیں جوہر کسی کو چونکا کررکھ دیں گی

بالی ووڈ سپرسٹار آنجہانی سری دیوی کے شوہر بونی کپور کی اصلیت سے عام لوگ اتنے واقف نہیں ہوں گے کہ ان کا بالی ووڈ کے مشہور زمانہ پنجابی خاندان کپور سے تعلق ہے جو پشاور میں مقیم تھا لیکن فلموں کی کشش انہیں جنگ عظیم دوئم سے پہلے ہی بمبئی لے گئی تھی ۔ بونی کپور سپرسٹار انیل کپور،سنجے کپور کے بڑے بھائی ،ارجن کپور کے والد ، سونم کپور کے حقیقی تایا ہیں ۔انکے والد سوریندر کپور بالی ووڈ کے باوا پرتھوی راج کے دورپارکے کزن تھے ۔پرتھوی راج جو کہ راجکپور،شمی کپور،ششی کپور کے والد تھے انہوں نے اپنے کزن سوریندر کپور کو پشاور سے بمبئی بلا کر فلم کی دنیا میں دھکیل دیا تھا ۔جہاں انہوں نے اپنے دور کی مشہور زمانہ ایکٹرس گیتا بالی کے سیکرٹری کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔گیتابالی اس زمانہ کی سب سے حسین عورت تھی جس نے اپنے حسن اور فنکارانہ جوہر سے تہلکہ مچا دیا تھا ۔گیتا بالی بھی پنجابی تھی اور سرگودھا سے تعلق رکھتی تھیں ۔جب شمی کپور کا اس سے بیاہ ہوگیا تو پرتھوی راج نے اپنے کزن سوریندر کپور کو اسکا سکیرٹری بنا دیا ۔