سری دیوی کی موت ہوٹل کے واش روم میں گرنے سے ہوئی، تہلکہ خیز دعویٰ

سری دیوی کی موت ہوٹل کے واش روم میں گرنے سے ہوئی، تہلکہ خیز دعویٰ

گزشتہ روز انتقال کر جانے والی بالی وڈ کی چاندنی سری دیوی کے بارے میں ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ انکی موت واش روم میں گرنے سے ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سری دیوی دبئی ہسپتال منتقل ہونے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھیں۔ ہسپتال کی رپورٹ پر دبئی پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے۔

ہسپتال میں سری دیوی کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کی رپورٹ کا انتظار ہے جو آج شام تک آنے کا امکان ہے۔ پوسٹ مارٹم اور دیگر رپورٹس کے بعد پولیس ڈیتھ رپورٹ جاری کریگی۔ سری دیوی کے خون کے نمونے کا لیول ٹیسٹ بھی لیا گیا ہے۔ ایسے ٹیسٹ خون میں الکوحل کے لیولز کو جاچنے کیلئے کئے جاتے ہیں۔