ایم اے ٹھاکر اسٹیج ڈرامہ ،،سورا تے جوائی ںشاندار کامیابی سے جاری

ایم اے ٹھاکر اسٹیج ڈرامہ ،،سورا تے جوائی ںشاندار کامیابی سے جاری

 ڈائریکٹر ،رائٹر اینڈایکٹرایم اے ٹھاکر اسٹیج ڈرامہ ،،سورا تے جوائی ،،قذافی اسٹیڈیم لاہور ہال نمبر 2میںشاندار کامیابی سے جاری ہے، ،،سورا تے جوائی ،، کے حوالے سے ایم اے ٹھاکر کا کہنا ہے کہ تمام فنکاروں کی شاندار پرفارمنس اور لاجواب کامیڈی کی بدولت ہماراڈرامہ،،سورا تے جوائی ،،شائقین کی پسند بن گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ ڈرامے کوحقیقی رنگ میں پیش کروں اورمجھے پاکستان اسٹیج کی دنیا میںمنفرد فیملیز کھیل پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہے،ایم اے ٹھاکرنے مزید کہا کہ میرے ڈائریکٹ کئے ڈرامے میں کوئی نہ کوئی ہلکے پھلکے انداز میں اچھا پیغام ضرور ہوتا ہے جس سے حاضرین کچھ نہ کچھ سبق حاصل کرسکتے ہیں ۔