ریما خان ہوم پروڈکشن کے تحت ٹی وی شوپروڈیوس کرینگی

ریما خان ہوم پروڈکشن کے تحت ٹی وی شوپروڈیوس کرینگی

اداکارہ و ہدایتکارہ ریما خان نے ہوم پروڈکشن کے تحت مختلف پراجیکٹس شروع کرنے کافیصلہ کرلیا۔ بتایاگیا کہ ریماخان اپنے ادارے کے تحت فلم کے علاوہ ایک ٹی وی شو بھی پروڈیوس کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں مختلف شعبوں کی نامور شخصیات کو مدعو کیا جائیگا ریما نہ صرف اس شو کی پروڈیوسر ہیں بلکہ وہ اس کی ڈائریکشن بھی دیں گی اور میزبانی بھی کریں گی۔ واضح رہے وہ ہوم پروڈکشن کے تحت فلم بھی بنائینگی جس کااعلان وہ بہت پہلے کرچکی ہیں تاہم وہ پہلے ٹی وی شوکی ریکارڈنگ شروع کریں گی۔