آغا طالش کے بیٹے احسن طالش ڈرامہ ’’تعبیر‘‘میں نظرآئینگے

آغا طالش کے بیٹے احسن طالش ڈرامہ ’’تعبیر‘‘میں نظرآئینگے

پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار آغا طالش کے بیٹے احسن طالش نے ڈراموں کی ڈائریکشن کے بعد اداکاری بھی شروع کردی وہ ایک فلم میں بھی کام کرچکے ہیں اب وہ نئی ڈرامہ سیریل تعبیر میں ایک اہم کردار میں جلوہ گر ہونگے انکے ہمراہ شہزاد شیخ،علی سفینہ ، اقرا عزیز ، حاجرہ یامین،عامر قریشی ، زینب احمد ، عذرا منصور ، سیمی پاشا ،عائشہ خان ، عمران اشرف ، مزنہ وقاص و دیگر فنکار بھی مذکورہ سیریل میں شامل ہیں ،ایم ڈی پروڈکشنز اور فارس انٹرٹینمنٹ کے تحت بنائی گئی سیریل کی کہانی عمران اشرف نے لکھی ہے ان کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی کہانی دو جوڑوں فواد اور زرنش ،یاسر اور تعبیر کے گرد گھومتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا معاشرتی اور گھریلو مسائل پرمبنی ڈرامے ہی ملکی ڈرامہ انڈسٹری کو استحکام دینے کا باعث بن سکتے ہیں۔