رنویر سنگھ کو 15منٹ کی پرفارمنس کیلئے 5کروڑ کی آفر

رنویر سنگھ کو 15منٹ کی پرفارمنس کیلئے 5کروڑ کی آفر

بالی ووڈاداکار رنویر سنگھ کو صرف 15 منٹ کی پرفارمنس کیلئے 5 کروڑ روپے کی آفر کی گئی ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ رنویر سنگھ کو لوگوں کے ہجوم کے سامنے ڈانس کرنے کے عوض اتنے زیادہ معاوضے کی پیشکش کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بالی ووڈاداکار رنویرسنگھ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آنیوالے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کرنے کی پیشکش کی گئی ہے اگرچہ آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف جیسی اداکارائیں بھی پرفارمنس کرتی ہیں، تاہم اس بار سب سے زیادہ معاوضے کی پیشکش رنویر کو کی گئی ہے۔آئی پی ایل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق اداکار نے ایونٹ میں پرفارمنس کی حامی بھرلی ہے جس کیلئے انہوں نے تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔