سٹائل رن وے سیزن 9فیشن شو،ماڈلز کی ریمپ پر واک

سٹائل رن وے سیزن 9فیشن شو،ماڈلز کی ریمپ پر واک

ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے کہا کراچی میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں فیشن و بیوٹی انڈسٹری بھی اہم کردار ادا کررہی ہے۔ گزشتہ 10 برس سے فیشن و بیوٹی سے وابستہ ماڈلز ، کوریوگرافر زاور فیشن ڈیزائنرز کی کاوشوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ بیرون ممالک سے فیشن ڈیزائنرز اور ماڈلز ریمپ پر واک کرنے آتے رہے ہیں جسکا احساس بیرون ممالک جاکر ہوتاہے کہ اب پاکستان ایک پرامن ملک کا امیج اجاگر کرچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلوبل مارکیز میں سٹائل رن وے سیزن 9 فیشن شو 2018 میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شو میں لیجنڈقوال حاجی مقبول صابری مرحوم کے بیٹے شمائل مقبول صابری نے بھی پرفارم کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا گائیکی کیلئے سامعین کا دلچسپی لینا ضروری ہوتا ہے جس کیلئے شرکاکا مشکور ہوں بعدازاں نادیہ حسین ،زارا خان، بنیتا ڈیوڈ،تانیہ فرید، سعدیہ صدیقی، فضا خان ، صدف چودھری، نیہا خان ، علیشہ خان ،عفی ظفر،فوزان خان ، وقاص خان ، عمران اسلم، زاہدتیمور، حبیب خان سواتی ، ہمایوں اشرف اور شاکر وزیر نے ڈیزائنرز رمشا بلال ، حسن سید، معراج بائے سمر ، فہد تھارس ، بشریٰ واحد ودیگر کے ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر واک کی۔