میں نے انڈسٹری میں پا ئوں جمانے کے لئے سخت محنت کی،کترینہ کیف

میں نے انڈسٹری میں پا ئوں جمانے کے لئے سخت محنت کی،کترینہ کیف

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ میں نے انڈسٹری میں پا ئوں جمانے کے لئے سخت محنت کی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کترینہ آج کل میگا بجٹ فلم ٹھگس آف ہندوستان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔34 سالہ اداکارہ کے مطابق وہ اپنے فلمی کریئر کی تمام مشکلات، اتار چڑھا، کامیابیوں، ناکامیوں اور فلم انڈسٹری سے سیکھی گئی ہر ایک بات پر کتاب لکھنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں کریئرکے ابتدائی دنوں میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وہ سخت دبا کا شکار بھی رہیں۔انہوں نے انڈسٹری میں موجود لوگوں کے رویوں اور عمل سے بہت کچھ سیکھا اور انہیں جان کر انہوں نے انڈسٹری میں اچھی کامیابی حاصل کی۔کترینہ نے کہاکہ انڈسٹری میں پا ئوں جمانے کے لئے سخت محنت اور لگن سے کام لیا، ابتدا سے ہی ان کا مقصد بالی وڈ میں خود کو منوانا تھا۔