سائنسدانوں نے ہلدی کا ایک ایسا جادوئی فائدہ بتادیا کہ جان کر ہر پاکستانی اسے روزانہ استعمال کرنے لگ جائے

سائنسدانوں نے ہلدی کا ایک ایسا جادوئی فائدہ بتادیا کہ جان کر ہر پاکستانی اسے روزانہ استعمال کرنے لگ جائے

 ہلدی کے کئی طبی فوائد سے ہم آگاہ ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے اس کا ایک ایسا جادوئی فائدہ بتا دیا ہے کہ جان کر ہر کوئی اسے باقاعدہ اپنی خوراک کا حصہ بنا لے گا۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ان کی نئی تحقیق میں زخموں اور چوٹوں کے درد سے نجات کے لیے ہلدی کا استعمال پیراسیٹامول اور آئبروفن سے بھی زیادہ مو¿ثر ثابت ہوا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جوڑوں کی سوزش کے مریضوں کے لیے بھی بے حد فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
یہ تحقیق اٹلی کی فارماسیوٹیکل کمپنی ویلیجا (Velleja)کے سائنسدانوں نے کی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر فرانسسکو ڈی پیئرو کا کہنا تھا کہ ”جوڑوں کی سوزش، انفلیمیشن اور چوٹ یا زخم کے درد کے علاج میں ہلدی کے فوائد بھی زیادہ ہیں اور پیراسیٹامول اور آئبروفن کے مقابلے میں اس کے مضراثرات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔