گھر میں تین میٹر لمبے اژدھے کو دیکھ کر خاتون خوش ہوگئی

سانپ کو دیکھ کر اچھے اچھے خوف سے کانپنے لگ جاتے ہیں اور اس سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم ایک خاتون ایسی بھی ہیں جن کے گھر میں سانپ گھس آیا تو وہ اسے دیکھ کر ڈرنے کے بجائے خوش نظر آنے لگیں۔

جی ہاں برسبین میں واقع ایک گھر میں اس وقت دلچسپ صورت حال ہوگئی جب وہاں پر اچانک ایک 3 میٹر لمبا سانپ گھس آیا۔

خاتون اس سانپ کو دیکھنے کے بعد بالکل بھی خوفزدہ نظر نہیں آئیں بلکہ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اسے اپنے گھر میں دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔

وائلڈ لائف کے اہلکار اطلاع ملنے پر جب سانپ کو پکڑنے کے لیے پہنچے تو ان کا کہنا تھا کہ گھر میں موجود خاتون اسے دیکھ کر بالکل بھی خوفزدہ نظر نہیں آرہی تھیں بلکہ وہ اسے دیکھ کر کافی خوش دکھائی دے رہی تھیں۔