اسرائیلی حکام نے القدس میں فلسطینی گھروں کی مسماری کے نوٹس جاری کردیئے

اسرائیلی حکام نے القدس میں فلسطینی گھروں کی مسماری کے نوٹس جاری کردیئے

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں متعدد فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی بلدیہ کے حکام اور پولیس اہلکاروں نے سلوان پر چھاپہ مارا  اور فلسطینی شہریوں کو مکانات خالی کرنے اور انہیں مسمار کرنے کے نوٹس جاری کئے۔فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی بلدیہ کے حکام جنہیں پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔ اس گروپ نے فلسطینی شہریوں میں مکانات مسماری کے نوٹس تقسیم کئے۔قابض صہیونی حکام نے العباسیہ کالونی کے رہائشی اسحاق الشویکی کو نوٹس دیا جس میں کہا گیا کہ انہوں نے اسرائیلی اجازت کے بغیر مکان تعمیر کیا ہے۔اس کے علاوہ کئی دوسرے شہریوں کو بھی مکانات خالی کرنے اور انہیں مسمار کرنے کے نوٹس جاری کی۔