سعودی حکومت کا مرحلہ وار عمرے کی اجازت دینے کا فیصلہ

سعودی حکومت کا مرحلہ وار عمرے کی اجازت دینے کا فیصلہ

 سعودی عرب کی حکومت نے یکم جنوری 2021ء سے فلائٹ آپریشن کی مکمل بحالی کا فیصلہ کرتے ہوئے مرحلہ وار عمرے کی ادائیگی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں سعودی حکومت نے اپنے ملک کے مقامی افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ مقامی افراد عمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے جو عمرہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے اس پر پورا اتریں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غیر ملکیوں کو عمرے کی اجازت دینے کی صورت میں ہر ملک سے 60 فیصد شہری عمرے کے لئے فضائی سفر کرسکیں گے۔