25لاکھ ڈالر مالیت کی ہیروئن ویتنام سے چین سمگل کرنے کی کوشش ناکام

25لاکھ ڈالر مالیت کی ہیروئن ویتنام سے چین سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویتنام کی پولیس نے ڈھائی ملین ڈالر مالیت کی ہیروئن چین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
جرمن ریڈیو کے مطابق بتایا گیا ہے کہ چینی سرحد کے قریب منشیات سے لدے ٹرک کو پکڑا گیا، جبکہ 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ ٹرک ڈرائیور کی جانب سے فرار کی کوشش کی بنا پر پولیس نے اس پر فائرنگ بھی کی۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ چینی سرحد پر واقع صوبے کاؤ بانگ میں پیش آیا اور ٹرک سے100کلوگرام ہیرون برآمد کی گئی۔