اسرائیل میں امریکی سفیر کی محمود عباس کو سنگین نتائج کی دھمکی

اسرائیل میں امریکی سفیر کی محمود عباس کو سنگین نتائج کی دھمکی

اسرائیل میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے دھمکی آمیز انداز میں کہا ہے کہ وہ مذاکرات کیلئے تیار ہوں ورنہ امریکا متبادل آپشن استعمال کرے گا۔ایک بیان میں سخت گیر امریکی سفیر نے کہا کہ اگر محمود عباس اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے بائیکاٹ کی پالیسی پر قائم رہے تو ہمارے پاس متبادل آپشن موجود ہیں اور کسی دوسرے فلسطینی فریق سے بات کریں گے۔فریڈ مین کا یہ بیان اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 10 پر نشر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر محمود عباس خلا پیدا کریں گے تو وہ خلا کوئی اور پر کرے گا۔ تب ہی ہم آگے کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔امریکی سفیر نے گذشتہ ہفتے کانگریس سے منظور ہونے والے اس امتیازی قانون کی طرف بھی اشارہ کیا جس میں فلسطینی اتھارٹی کی امداد کو فلسطینی شہدا و اسیران کی فنڈز بند کرنے سے مشروط کیا گیا ہے۔