امریکی صدر کے مشیر قومی سلامتی کا افغان ہم منصب سےفون پر رابطہ

امریکی صدر کے مشیر قومی سلامتی کا افغان ہم منصب سےفون پر رابطہ

امریکی صدر جوبائیڈن کے مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نےافغان ہم منصب حمداللہ محب سےفون پررابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گفتگو میں مشیرقومی سلامتی وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ طالبان کےساتھ امن معاہدے پر نظرثانی کرے گی، جائزہ لیا جائے گا کہ طالبان کے مسلح گروپ سے تعلقات ختم ہوئے ہیں یا نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ امریکا افغان طالبان امن معاہدہ گزشتہ سال ہوا تھا، امن معاہدےکے تحت مئی 2021 ء تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کو نکالا جانا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اس ماہ کی پندرہ تاریخ کو ا فغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد ڈھائی ہزارکر دی تھی۔