بھارت میں پراسرار بیماری پھر پھیلنے لگی، سیکڑوں میں متاثر

بھارت میں پراسرار بیماری پھر پھیلنے لگی، سیکڑوں میں متاثر

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پراسرار بیماری تیزی سے پھیلنے لگی جس سے اب تک سیکڑوں شہری متاثر ہوچکے ہیں۔

ریاست آندھرا پردیش کے گاؤں ایلورو کے مختلف دیہاتوں اور گاؤں میں پراسرار بیماری سے متعدد لوگ متاثر ہوچکے ہیں جنہیں سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن نے پراسرار وبا پھوٹنے کے بعد میڈیکل ٹیموں اور اعلیٰ حکام کو ایلورو روانہ کردیا ہے جبکہ وہ صورت حال کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔

آندھرا پردیش کے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور میڈیکل اینڈ ہیلتھ کے سیکریٹریز کو بھی متاثرہ علاقوں‌ میں بھیجا گیا ہے تاکہ وہ صورت حال کا جائزہ لے کر رپورٹ بھیجیں اور پھر ماہرین بیماری کی وجہ تلاش کریں۔