جاپان، شرمندگی کے باعث کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کی خودکشی

جاپان، شرمندگی کے باعث کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کی خودکشی

کورونا وائرس میں مبتلا خاتون نے شرمندگی کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، قرنطینہ میں رہنے والی خاتون نے ساری روداد اپنے آخری خط میں بتادی۔

جاپان کے شہر ٹوکیو کی رہائشی30سالہ خاتون نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اپنے گھر میں خودکشی کرلی۔

30 سالہ خاتون رواں ماہ اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں جہاں وہ کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں رہ رہی تھیں۔

موت سے قبل انہوں نے ایک تحریر لکھی جس میں بتایا کہ میں اپنے ارد گرد رہنے والے لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کا سبب بننے پر بہت شرمندگی محسوس کررہی ہوں۔

ذرائع کے مطابق خاتون میں بظاہر طور پر کسی بیماری کی علامات تو موجود نہیں تھیں لیکن وہ اپنے رابطے میں آنے والے کئی افراد کو وائرس سے متاثر کرنے کا باعث بننے پر پریشان رہتی تھیں۔