اسرائیلی فوج نے مزدوری پر جانے والے 34فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

اسرائیلی فوج نے مزدوری پر جانے والے 34فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک کارروائی کے دوران 34 فلسطینی مزدور حراست میں لے لیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے دعوی کیا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ محنت مزدوری کیلئے  شمالی فلسطین کے سنہ 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو شمال مشرقی جنین کی دیوار فاصل کے قریب سے حراست میں لیا۔ وہ دیوار عبور کرکے سنہ 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں جانا چاہتے تھے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی مزدوروں کے خلاف پکڑ دھکڑ معمول کی بات ہے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو دوسرے شہروں تک رسائی سے روکنے کے لیے دیوار میں نسلی دیوار تعمیر کررکھی ہے تاہم فلسطینی اس دیوار کو سوراخ کرکے دوسری طرف نکل جاتے ہیں۔