ایران کا پابندیاں ختم ہونے سے پہلے جوہری معاہدے پر مذاکرات سے انکار

ایران کا پابندیاں ختم ہونے سے پہلے جوہری معاہدے پر مذاکرات سے انکار

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق اتوار کو ایران کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یک طرفہ پابندیاں ختم ہونے تک 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے امریکا اور یورپی ممالک سے غیر رسمی بات چیت کا آغازنہیں ہوسکتا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور تین بڑے یورپی ممالک کے حالیہ بیانات کے بعد ہمارا خیال ہے کہ اس سلسلے میں اب کسی ایسی غیر رسمی بات چیت  کی کوئی گنجائش نہیں رہی، جس کی تجویز یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف کی جانب سے دی گئی تھی۔