گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی فلپائن کی سفیر برطرف

گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی فلپائن کی سفیر برطرف

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کی برازیل میں سابق سفیر ماریکو ماؤرو کی سرکاری رہائش گاہ میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کی فوٹیجز ملنے پر محکمہ جاتی کارروائی کے بعد خاتون سفیر کو عہدے سے معزول کردیا۔

برازیل میں فلپائن کی سفیر ماریکو ماؤرو  کی گزشتہ برس گلوب نیوز چینل نے سی سی ٹی وی فوٹیجز وائرل کی تھی جس میں خاتون کو سفیر کو گھریلو ملازمہ پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔
ویڈیو وائرل ہونے پر فلپائن کی سفیر کو برازیل سے واپس بلا کر محکمہ جاتی تحقیقات کا آغاز ہوا تھا اور اب انہیں عہدے سےمعزول کردیا گیا ہے۔

فلپائن کے صدر نے خاتون سفیر کو برخاست کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ہر ایک پر قانون و ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرنا ضروری ہے۔