امریکا دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے: چین

امریکا دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے: چین

چین نے امر یکا سے کہاہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے امریکا کی طرف سے جمہوریہ کوریا کے خلاف مزید پابندیوں کے اعلان کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی اداروں اور افرادکیخلاف پابندیاں عائد کرنے کی غلط روش ختم کر دے اوراپنے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے، چین اس قسم کی پابندیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے امریکا کو اپنے ملکی قوانین کی روشنی میں ایسی پابندیاں نہیں لگانی چاہئیں۔گینگ شوانگ نے کہا کہ امریکا نے جمہوریہ کوریا کے56 بحری جہازوں، جہازران کمپنیو ں اورکاروبار کو نشانہ بنایا ہے جن کا تعلق چینی کمپنیوں اور افراد سے ہے جبکہ چین اقوام متحد ہ کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں پر مکمل عمل کر رہا ہے اور اپنی ذمے داریاں پوری کر رہا ہے۔