ایران، جاسوسی کے الزام میں 3 ماحولیاتی رضا کار زیر حراست

ایران، جاسوسی کے الزام میں 3 ماحولیاتی رضا کار زیر حراست

ایران میں جنگلی حیات کے ایرانی نژاد کینیڈین سربراہ کی گرفتاری اور دوران حراست ان کی موت کے بعد پہلے مرحلے میں ایرانی سیکیورٹی فورسز نے جاسوسی کے الزام میں مزید 3 ماحولیاتی رضاکاروں کو حراست میں لے لیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین محسینی نے کہاکہ ہرمزگان صوبے سے 3افراد کو حال ہی میں گرفتار کیا گیا لیکن قانونی طور پر ان کی تفصیلات نہیں بتائی جاسکتی، تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے دخل اندازی ایک سنگین مسئلہ درپیش ہے۔