سعودی عرب کی مجموعی آبادی 3کروڑ 25 لاکھ 52ہزار 336 افراد ریکارڈ

سعودی عرب کی مجموعی آبادی 3کروڑ 25 لاکھ 52ہزار 336 افراد ریکارڈ

سعودی عرب کی مجموعی آبادی 3 کروڑ 25 لاکھ 52 ہزار 336 افراد ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ مجموعی آبادی میں سعودی باشندوں کی تعداد 2 کروڑ 64 لاکھ 970 ہے۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی شماریات کے قومی ادارے کے سرکاری ترجمان تیسیر المفرج کا کہنا ہے کہ یہ نتائج گزشتہ برس 2017 میں 14 اپریل سے 18 مئی تک ہونے والی مردم شماری کے بعد سامنے آئے ہیں۔المفرج نے بتایا کہ 2016 کے آبادیاتی سروے کے مقابلے میں 2017 کی مردم شماری میں آبادی کی سالانہ شرح نمو 2اعشاریہ 52فیصد رہی۔مجموعی آبادی میں مردوں کا تناسب 57اعشاریہ 48فیصد اور خواتین کا 42اعشاریہ 52فیصد ہے۔المفرج نے مزید بتایا ہے کہ مردم شماری کے نتائج کے مطابق مجموعی آبادی میں سعودی باشندوں میں جنس کی تقسیم کے لحاظ سے مردوں کا تناسب 50اعشاریہ 94فیصد اور خواتین کا 49اعشاریہ 06فیصد ہے۔