شفیلڈ کونسل میں جسٹس فار پیس کر زیراہتمام ریلی کا انعقاد

شفیلڈ کونسل میں جسٹس فار پیس کر زیراہتمام ریلی کا انعقاد

شفیلڈ کونسل مین کونسلر مرزا معروف کونسلر ظہیرہ ناز ‘ سحراء ارشاد نے جسٹس فار پیس کے زیرانتظام ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی پروگرام میں خصوصی طور پر لنڈن سے بیرسٹر عبدالحمید ‘پروفیسر وزیر احمد مشال ایوب احمد راٹھور ایڈووکیٹ راجہ ممتاز احمد راٹھور نے بھی شرکت کی اور ریلی سے خطاب کیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سیفلڈ کونسل کے ڈپٹی میئر کونسلر شفقت محمد کونسلر جیکی ‘کونسلر طیبہ ‘ممتاز راٹھور ‘ ایوب راٹھور ایڈووکیٹ راجہ قربان حسین ‘ نادیہ ‘ شبیر مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں امن پسند قوتوں اور مہذب کثیر تعداد میں سٹی کونسل ہال کے باہر کھڑے رہے اور کونسلر معروف نے 400 ارکان سے کشمیر میں ظلم و ستم بندو کرو کی ’’تحریک قراردات ‘‘ کونسل میں جمع کرائی جس پر فل کونسل کے دوران بیرسٹر عبدالحمید ‘پروفیسر نذیر مشال اور سحر ارشاد نے تما م ارکان کی موجودگی میں کشمیر میں ظلم و ستم کشمیر پرظلم و ستم بند کرنے اور مودی کی برطانیہ میں کامن ویلتھ کانفرنس کے موقع پر برطانیہ اس بات پر زوردے کہ کشمیر میں ظلم و ستم بند کرے اور اس مسئلے کا کشمیریوں کو شامل کرکے حل کیا جائے لیڈر آف دی کونسل جولی ڈول نے اس قرارداد کو نہ صرف منظور کیا بلکہ اس بات پر بھی زور دیا کہ فارن آفس اور ایم پیز سے رابطہ کرکے اس مسئلے کو انتہاء سنجیدگی سے اٹھایا جائے بیرسٹر عبدالحمید اور کونسلرز نے شفڈ ٹارں ہال کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے انسانی بنیادوں پر کشمیر میں جاری مظالم بند کرنے کے لئے عملی اقدام کیا ہے راہنمائوں نے اپیل کی کہ برطانیہ کی دیگر بڑی کونسلز بھی اس طرح کے اقدامات کرتے ۔