کشمیر کے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہو گی

کشمیر کے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہو گی

بیجنگ : چین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوان چون اینگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین کا مؤقف واضح ہے اور اسے دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے مناسب طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوان چون اینگ نے واضح طور پر کہا کہ سی پیک منصوبے سے چین کی کشمیر سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دفاع ، صنعت و تجارت کے شعبوں میں تعاون برقرار ہے پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کو کشمیر کا حصہ قرار دینے کے منصوبے پر بھارتی اعتراض سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا پانچواں صوبہ ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) منصوبہ ان ہی علاقوں کے زریعے دونوں ممالک کو منسلک کرے گا ۔