سعودی عرب میں ایک اور شہزادے کا انتقال 

سعودی عرب میں ایک اور شہزادے کا انتقال 


سعودی شاہی خاندان کودس روز کے اندر دُوسرا صدمہ سہنا پڑ رہا ہے۔ اس وقت سعودی مملکت میں سوگ کا سماں ہے۔ شاہی خاندان اور سعودی عوام دْکھ سے دوچار ہیں۔ اس کی وجہ سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے اہم فرد کا گزشتہ روز انتقال کر جانا ہے۔شاہی خاندان کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شاہی خاندان کے رُکن اور معروف سعودی شہزادے خالد بن سعود بن عبدالعزیزگزشتہ روز انتقال کر گئے ہیں، ان کی عمر 95 برس تھی۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ شہزادہ خالد بن سعود بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ آج ریاض میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شہزادہ خالد کے انتقال کی خبر پوسٹ کی گئی ہے۔شاہ سلمان کی پوسٹ میں کہا گیا ''ہم سب اپنے بھائی شہزادہ خالد بن سعود کی وفات کی خبر سُن کر صدمے میں ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اس سے قبل 28 جون کو معروف سعودی شہزادے بندر بن سعد بن محمد بن عبدالعزیز بن سعود بن فیصل السعود انتقال کر گئے تھے۔ جن کی نماز جنازہ29 جون کوبعد از نماز ظہر ریاض میں اداکر دی گئی، پھرانہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔واضح رہے کہ 4 جون کو بھی شاہی خاندان کے رُکن اور معروف شہزادہ سعود بن عبداللہ بن فیصل بن عبدالعزیز السعود انتقال فر ما گئے تھے۔جن کی نماز جمعہ ریاض میں ادا کرنے کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل26 فروری کو سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز انتقال کر گئے تھے، اُن کی نماز جنازہ میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان بھی شریک ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ شہزادہ عبداللہ بن عبدالعزیز، شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز، گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر، مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ شہزادہ طلال کے بھائی مشعل، منصور، نایف، سلمان، سطام، مشاری، یزید، سیف الاسلام، جلوی، مصعب، نہار، یوسف، عبدالکریم اور حسام بھی شریک ہوئے۔