پی آئی اے کی جانب سے کینیڈا میں یوم پاکستان جوش وجذبے سے منایاگیا

پی آئی اے کی جانب سے کینیڈا میں یوم پاکستان جوش وجذبے سے منایاگیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز پی آئی اے کی جانب سے کینیڈا میں بھی بھر پور ملی جوش و جذبے سے یوم پاکستان منایا گیا۔ اس پرمسرت موقع پر پی آئی اے کے کینیڈا اور امریکا میں کنٹری منیجر محمد عبدالمقدم خان کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی گئی ۔اپنے تہنیتی پیغام میں انکا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے اپنے وطن سے محبت کرنیوالی اپنی کمیونٹی اور میڈیا نمائندگان کی مدد سے کینیڈا میں گزشہ تین سال کے دوران بہترین ترقی کی ہے۔قومی ایئر لائن ہونے کے ناطے پی آئی اے کو اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن اور ٹورانٹو میں پاکستانی قونصلیٹ کا بھی بھرپور تعاون حاصل رہا۔ اس وقت پی آئی اے 31مئی 2018ء تک ٹورانٹو سے جانیوالی اپنی پروازوں پر 25فیصد چھوٹ دے رہا ہے اس کے علاوہ پی آئی کی جانب سے اپریل اور مئی کے مہینوں کیلئے اکانومی کلاس سپرنگ فلائنگ کے تحت انتہائی کم نرخوں پر ٹکٹ متعارف کروا رہا ہے۔پی آئی اے قومی وقار کی علامت ہے اور ہم جدید تجارتی تقاضوں کے مطابق کام کر رہے ہیں۔