پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کے موقع پر سادہ اور پروقار تقریب

پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کے موقع پر سادہ اور پروقار تقریب

پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کے موقع پر سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے تقریب کی میزبانی کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ پاکستانی کینیڈین کمیونٹی روایتی جوش و جذبے سے قیام پاکستان کیلئے اپنے آبائو اجداد کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے منایا۔ اس موقع پر کمیونٹی ممبران نے کینیڈا میں پاکستان کی بطور ایک مضبوط اور ترقی کرنے ہوئے ملک کی حیثیت سے تشہیر کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا خصوصی پیغام بھی سنایا گیا۔