نئی امیگرینٹ خواتین کیلئے کھانے پکانے کا پروگرام

نئی امیگرینٹ خواتین کیلئے کھانے پکانے کا پروگرام

سینٹر فار امیگرینٹس کی جانب سے ہیلدی لنچ باکس کے زیر عنوان نئی امیگرینٹ خواتین کیلئے کھانے پکانے کی مہارتوں کوشیئر کرنے  اور بچو ں کیلئے لذیذ اور غذائیت سے بھرپور صحت مند غذا کی تیاری میں معاونت کیلئے پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔پروگرام کا انعقاد4اپریل کو امیگرنٹ ویمن ریسورس سنٹرکینیڈی روڈ مارکھم میں کیا جائے گا۔ پروگرام میں19ماہ سے12سال تک کے بچوں کیلئے نگہداشت کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔