سک کڈز ہاسپٹل میں نئے پیشنٹ کیئر سنٹر کی تعمیر کیلئے2.4بلین ڈالرز کی فراہمی کا اعلان

سک کڈز ہاسپٹل میں نئے پیشنٹ کیئر سنٹر کی تعمیر کیلئے2.4بلین ڈالرز کی فراہمی کا اعلان

وزیر اعلی کیتھلین وائن نے سک کڈز ہاسپٹل میں نئے پیشنٹ کیئر سنٹر کی تعمیر کیلئے2.4بلین ڈالرز کی فراہمی کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلی کیتھلین وائن نے سک کڈز ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں میسر سہولیات ک جائزہ لیا اور ہسپتال میں نئے سینٹر کے قیام کیلئے 2.4بلین ڈالرز گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔ صوبائی حکومت آئندہ دس سال کے دوران ہسپتالوں کی توسیع اور بہتری کیلئے19بلین ڈالرز سے زائد رقم خرچ کرے گی۔اس وقت صوبائی حکومت کے40بڑے ہسپتالوں کے منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں اکثر زیر تعمیر ہیں جبکہ کچھ کی تعمیر سے متعلق منصوبہ بندی کے مرحلے پر کام جا ری ہے۔
وزیر اعلی کیتھلین وائن کا اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جیسا کہ تمام والدین جانتے ہیں کہ جب بچے بیمار ہو جائیں تو ایسے وقت میں انکے لئے دنیا کی تمام دوسری چیزیں بے معنی ہو جاتی ہیں اور سک کڈ ہسپتال میں بہترین فزیشن، نرسیں اور عملے کے ممبران اس حقیقت کو جانتے ہیں۔یہ لوگخاندانوں کیلئے جو کام کرر ہے ہیں وہ شاندار ہے۔ہمیں ان کیساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اس ہسپتال میں آنیوالے ہر بچے کو دنیا کی بہترین طبی سہولیات میسر ہوں۔یہی وہ مقصد ہے جس کیلئے سک کڈ ہسپتال کو یہ تاریخ گرانٹ دی جا رہی ہے اور اسی مقصد کیلئے ہم صوبے بھر میں نئے اور بہترین ہسپتال بنا رہے ہیں۔