ابراہیم دانیال پکرنگ سے لبرل کی نامزدگی جیت گئے

ابراہیم دانیال پکرنگ سے لبرل کی نامزدگی جیت گئے

پکرنگ: پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت ری میکسن سے وابستہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹ اور لبرل پارٹی اونٹاریو کے رہنماء ابراہیم دانیال پکرنگ اوکس برج کے حلقہ سے لبرل پارٹی اونٹاریو کی نامزدگی کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے منگل کی شام ہونیوالی ووٹنگ میں ابراہیم دانیال کو 704 ووٹ ملے جبکہ ان کے مخالف امیدوار صرف 161 ووٹ ہی حاصل کرپائے ابراہیم دانیال کینیڈا میں ایک طویل عرصے سے لبرل پارٹی کینیڈا سے وابستہ ہیں اس سے قبل ابراہیم دانیال لبرل پارٹی کینیڈا کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے تھے اور صرف ایک ووٹ فرق سے ایجیکس کے حلقے سے لبرل پارٹی کے مرکزی حلقے کیلئے نامزدگی کا الیکشن ہار گہے تھے ابراہیم دانیال اب سات جو ن کو لبرل پارٹی کے ٹکٹ پر پکرنگ اوکس برج سے انتخابات میں حصہ لیں گے مزید معلومات کے لئے ابراہیم دانیال سے فون نمبر 647-390-8000 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔