ساتویںسالانہ بینگ ایم ای مسلم ویمن کانفرنس کا انعقاد31مارچ کو ہوگا

ساتویںسالانہ بینگ ایم ای مسلم ویمن کانفرنس کا انعقاد31مارچ کو ہوگا

ساتویںسالانہ بینگ ایم ای مسلم ویمن کانفرنس کا انعقاد31مارچ کو کیا جا رہا ہے جس کا مقصد کینیڈا میں بسنے والی خواتین کو درپیش مسائل کا احاطہ کرنا ہے ۔کانفرنس میں خواتین اپنے مسائل بیان کر سکتی ہیں اور ساتھی خواتین سے رہنمائی بھی حاصل کر سکتی ہیں۔ یہ کانفرنس شمالی امریکا کی سب سے بڑی ویمن کانفرنس ہے جس میں پانچ ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ کانفرنس کا انعقاد میٹرو ٹورانٹو کنونشن سنٹر میں 31مارچ کو بروز ہفتہ کیا جا رہا ہے۔ تمام خواہشمندوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ میڈیا نمائندگان 10بجے سے6بجے تک پروگرام میں شریک ہو سکتے ہیں۔