دی لوسو کینیڈین چیریٹیبل سوسائٹی کے11ویں سالانہ گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد

دی لوسو کینیڈین چیریٹیبل سوسائٹی کے11ویں سالانہ گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد

مسی ساگا میںدی لوسو کینیڈین چیریٹیبل سوسائٹی کے11ویں سالانہ گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد8جون2018ء کو کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ لائن ہیڈ گالف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد ہوگا۔اگر ابھی تک آ پ ٹورنامنٹ میں شامل نہیں ہو سکتے تو آپ اس دوران پرتگیز کلچرل سنٹر مسی ساگا میں بہترین سی فوڈ اور سٹیک ڈنرمیں ہمارے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں۔ ہمیں معذور افراد کی مدد کیلئے آپ کا تعاون درکار ہے۔ہم چاہتے کہ آپ بھی اپنا رجسٹریشن فارم جمع کروائیں اور سپانسر بن جائیں۔ یہ پروگرام فنڈز اکٹھے کرنے کیلئے انتہائی اہم ہے جو ہمارے مشن میں معاون ہوگاجیسا کہ ہمیں حکومت کی جانب سے محدودفنڈنگ ملتی ہے اس لئے ہم مخیر افراد کی جانب سے معاونت پر انحصار کرتے ہیں تاکہ معذور افراد کیلئے سہولیات پیدا کی جا سکیں۔