کینیڈین پارلیمنٹ میں پہلی بار پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

کینیڈین پارلیمنٹ میں پہلی بار پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

کینیڈین پارلیمنٹ میں پہلی بار پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کینیڈا کے ممبر پارلیمنٹ اور کینیڈا پاکستان پارلیمینٹری فرینڈ ش گروپ کے شریک چیئرمین راب اولیفینٹ نے یوم پاکستان کے موقع پر کینیڈا کی پارلیمنٹ میں کینیڈین پاکستانی کمیونٹی کی میزبانی کی۔ انہوں نے پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان کا پارلیمنٹ میں استقبال کیا ۔ تقریب میں وزیر برائے انفراسٹرکچر امرجیت سوہی اور حکومتی لبرل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے 15ممبران پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی جو پاکستان اور کینیڈا کے بہترین تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ راب اولیفنٹ کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور پاکستان گورننس، جمہوریت، علاقائی سلامتی، موسمی تبدیلی کیخلاف جنگ سمیت متعدد مشترکہ معاملات پر مل کر کام کر رہے ہیں۔یوم پاکستان پاکستانی عوام کیلئے ایک اہم دن ہے ۔ پاکستانی کمیونٹی کیساتھ مل کر یہ دن منارہے جو دونوں ملکوں کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے۔