ٹریلیم ہیلتھ پارٹنرز ہسپتالوں میں 22.78ملین ڈالرز کی اضافی سرمایہ کاری

ٹریلیم ہیلتھ پارٹنرز ہسپتالوں میں 22.78ملین ڈالرز کی اضافی سرمایہ کاری

اونٹاریو حکومت ٹریلیم ہیلتھ پارٹنرز ہسپتالوں میں 22.78ملین ڈالرز کی اضافی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ یہ سرمایہ کاری2018-19کے دوران اونٹاریو کے ہسپتالو ں میں822ملین کی اضافی سرمایہ کاری کیلئے صوبائی حکومت کے عزم کا حصہ ہے۔صوبائی وزیر خزانہ چارلس سوزانے ساتھی ممبر ان پارلیمنٹ یوان بیکر، دامرلا، ڈیلانے اور ملسزائن کے ہمراہ کوئنز وے ہیلتھ سنٹر میں اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں شرکاء کو آگاہ کیا کہ کس طرح اس اضافی سرمایہ کاری سے عوام کو صحت کی مزید بہتر سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی، انتظار کا دورانیہ کم ہوگا اور ہسپتالوں میں گنجائش کی کمی کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔مجموعی طور پر صوبے بھر میں شعبہ صحت کیلئے فنڈز میں4.6فیصد کا اضافہ گزشتہ سال کے3.2 سے زیادہ ہے جس کی مددسے عوام کے شعبہ صحت سے متعلق مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے سہولیات کی فراہمی پر خرچ کیا جائیگا۔اونٹاریو بھر میں مریض اور انکے اہلخانہ ا س فنڈنگ سے براہ راست مستفید ہونگے۔اس فنڈنگ سے ہسپتالو ں میں اعلی معیار کے علاج کی سہولیات دستیاب ہونگی۔صوبائی وزیر  چارلس سوزانے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری حکومت صوبے بھر میں ہسپتالوں کیلئے سالانہ آپریٹنگ فنڈنگ کی مد میںاضافی822ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ مریضوں کو دستیاب صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔مجھے اپنے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز پر فخر ہے جو ہماری کمیونٹی میں بہترین صحت کی خدمات فراہم کر رہے ہیں