کینیڈ ین شہری ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داریاں اور کردار

کینیڈ ین شہری ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داریاں اور کردار

کینیڈ ین شہری ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داریاں اور کردار
ہماری کمیونٹیز کیلئے ایک بروقت یاد دہانی
ہر وہ شخص جو کینیڈامیں پیدا ہوا اور پلا بڑھا اور ہر وہ شخص جو دنیا کے کسی دوسرے حصے سے اپنی مرضی سے ہجرت کر کے کینیڈا آکر آباد ہوااوراب کینیڈا شہری بن چکا ہے اسے اس ملک کا شہری ہونے پر فخر ہونا چاہئے۔ہم سب کو کینیڈا کی مکمل تاریخ اور مرکزی سیاسی نظام میں اپنے متحرک کردار سے متعلق علم ہونا چاہئے۔
ہمیں مقامی مسائل  جیسا کہ محفوظ پڑوس،برادری کی بڑھوتری، عوامی تحفظ،کنٹرول گن وائلنس، صحت، فلاحی امور، سکول بورڈ، پارکس و کھیل، سماجی محرکات،موصلات و ترسیل کیلئے اپنی رضا کارانہ خدمات کوجاری رکھنا ہوگا۔ہم ان تمام مسائل کوحل کر سکتے ہیں۔آپ کا تعلق جسمذہب، رنگ، نسل، فرقے، قوم ، ثقافت سے ہے اس سے قطع نظر ہم متحد ہو کر کینیڈا کو ایک بہترین اور پھلتا پھولتا بین الثقافتی ملک بنا سکتے ہیں اور آپ اس ملک کے لیجنڈ شہری کے طور پر فخر کر سکتے ہیں۔ایک کینیڈین شہری کے طور پر ہمیں اپنے حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق آگاہو نا چاہئے ۔
کینیڈاکی مفصل تاریخ
کینیڈا کی تاریخ سے متعلق تفصیلات کیلئے درج ذیل لنکس سے آپ کو بیش قیمت معلومات حاصل کر سکتے ہیں
http://www3.sympatico.ca/goweezer/canada/canhist.htm
http://en.wikipedia.org/wiki/History_of_Canada
http://canadahistory.com/index.htm
 کینیڈین شہری کے طور پرہمارے حقوق اور ذمہ داریاں
اگر آپ ایک کینیڈین شہری ہیں تو آپ کو درج ذیل حقوق حاصل ہیں
(جمہوری حقوق)ڈیموکریٹک رائٹس
(اپنی زبان کے حقوق)ایکویلیٹی رائٹس
(قانونی حقوق)لیگل رائٹس
(آزادانہ سفر کے حقوق)موبیلٹی رائٹس
(آزادی مذہب کے حقوق)فریڈم آف ریلیجن
(اظہار ائے کی آزادی)فریڈم آف ایکسپریشن
(تنظیم سازی کی آزادی)فریڈم آف اسمبلی ینڈ ایسو سی ایشن
آپ کے ووٹ کی اہمیت
ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کو ن ملک کو چلائے گا اور اس کے علاوہ یہ بھی کہ ہمارے ملک کو کیسے چلایا جائے گا۔یہ بہت آسان ہے کہ ہم لاپرواہی کا رویہ اختیار کرلیں اور ووٹ کے حق کو چھوڑ دیں لیکن ہمیں اس اتنے بڑے اعزاز کو نہیں چھوڑنا چاہئے۔ یقینا ووٹ کا اند راج وقت طلب کام ہے اس کے علاوہ ہمیں انتخابات میں ووٹ دینے کیلئے پولنگ سٹیشن تک جانا پڑتا جس کے باعث ہمارے دن ا کچھ حصہ یہاں لگ جاتا ہے اس کے علاوہ چند پیسوں کی گیس بھی ضائع ہو جاتی ہے لیکن ہم جانتے ہیں یا نہیں یہ اخراجات آپ کے ووٹ کے حق سے کہیں کم اہمیت کے حامل ہیں۔کچھ ملکوں میں لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے تڑپ رہے ہوتے ہیں تاکہ وہ اپنے ووٹ سے تبدیلی لا سکیں۔
ہم سب ووٹ دیتے ہیں باوجود اس کے کہ سرکار ی طور پر ووٹ نہیں دے رہے پھر بھی ہم  اپنے ملک کیلئے ایک ووٹ کا پیغام دے رہے ہیں۔جبک ایک شخص ووٹ نہیں دیتا اس کا مطلب وہ شخص انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنا۔ اگر کوئی بھی شخص ووٹ نہ ڈالے تو کیا ہوگا؟یقینا ہماری جمہوریت ختم ہو جائیگی۔جمہوریت کی ازخود سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ لوگ اس کا حصہ بنیں اگر لوگ حصہ نہیں بنتے تو پھر جمہوریت ہی نہیں رہتی۔جب ایک شخص ووٹ نہیں ڈالتا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کا الیکشن پر اثر نہیں پڑا اس کا اتنا ہی اثر ہے جتنا وسرے ووٹر کا پڑتا ہے۔درست امیدوار کا انتخاب آسان ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ایماندار، ماہر، اہل اور پرعزم امیدوار کو منتخب کریں۔عمومی طور پر جب بھی ہم ووٹ ڈالنے کیلئے جاتے ہیں تو ہم سب ایک بھروسہ مند امیدوار کے چنائو کیلئے ووٹ دیتے ہیں۔
درج ذیل مراحل ،منطق اور عقل کو استعمال کرتے ہوئے ہم اس ووٹ دینے کے عمل کو کم تکلیف دہ بنا سکتے ہیں اور ایک اہل امیدوار کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
امیدوار کی تعلیم اور پروفیشنل بیک گرائونڈمعلوم کریں
امیدور کے حوصلے کوپرکھیں
امیدوار کا ماضی معلوم کریں
مستقبل کا ایجنڈا اور معاملات جو امیدوار پیش کرے اسے دیکھیں
امیدوار کی ثابت قدمی اور اس کی رائے کا تجزیہ کریں
اپنے امیدوار کیلئے بطور رضا کار کام کرنا اور فنڈنگ کرنا
جب ہم اپنی تمام شہری ذمہ داریوں کو جان لیں اور ان کا ادراک کر لیں تو پھر ہمیں ان پر بتدریج عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ایڈوانس پولنگ یا الیکشن کے دن ووٹ ڈالنے کیساتھ ساتھ ہمیں اپنا کچھ وقت ، رقم اور عزم بھی ملک کے شہری،صوبائی اور وفاقی نظام کیلئیوقف کرنا چاہئے۔اس ملک کے لیجنڈ شہری ہونے کے ناطے یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے امیدواروں اور مستقبل کے رہنمائوں کی معاونت کیلئے اپنا وقت اور کچھ رقم ضرور وقف کریں۔یہ یقینا ہمارے اخلاص، تعلق کے احساس اورہمارے اچھے مقصد کیلئے عزم کو ثابت کرے گا۔