’’مذاق پھر مذاق ہے ‘‘ اور مذاق سے مذاق تک ‘ کی رسم اجراء

’’مذاق پھر مذاق ہے ‘‘ اور مذاق سے مذاق تک ‘ کی رسم اجراء

شمالی امریکہ کے پاکستانی نژاد معروف فنکار اور کالم نگار فیاض حیدر کے کالموں کے انتخاب پر مبنی دو نئی کتابیں ’’مذاق پھر مذاق ہے ‘‘ اور مذاق سے مذاق تک ‘‘ کی تقریب اجراء یونیورسٹی آف کراچی گریجویٹس فورم کینیڈا کے زیراہتمام مسی ساگا کے خوبصور ملن بینکوئٹ ہال و کنونشن سینٹر میں اتوار یکم اپریل 2015ء کو شام چھ بجے سے رات دس بجے تک بڑی کامیابی اور پروقار طریقے سے ہوئی جس کی صدارت عالمی شہرت یافتہ نامور ادبی سکالر او ر پی ٹی وی کے 1966ء فیم سینئر ٹیلی کاسٹر تسلیم الہی زلفی صاحب نے کی جبکہ کمپیئرنگ کے فرائض پی ٹی وی کی نامور نیوز کاسٹر (لاہو رسینٹر) اور ٹیلی ویژن پروگرام ’’مذاق ہی مذاق میں ‘‘کی کو ہوسٹ اور پروڈیوسر فرح دیبا نے بڑے خوبصورت انداز میں کی اسٹیج اور تقریب کے انتظامات نارتھ امریکہ کے معروف گلوکار و ادکار ڈاکٹر علی نقوی کے ذمہ تھی جنہوں نے بہت ہی مہارت سے تمام تقریب کو سنبھالے رکھا جو مبارکباد کے مستحق ہیں تقریب کے مہمان خصوصی عالمی شہرت یافتہ شاعر اور قرآنی سکالر سید افتخار حیدر تھے جنہوں نے فیاض حیدر کی آخری کتاب ’’مذاق سے مذاق تک ‘‘پر تبصرہ ہے جبکہ ’’مذاق پھر مذاق پر تبصرہ جناب تسلیم الہی زلفی کا لکھا ہوا ہے یادرہے کہ فیاض حیدر کی دوکتابیں ’’مذاق ہی مذاق میں اور مذاق تو مذاق ہے ‘‘پہلے ہی تمام لائبریریز کی زینت بن چکی ہیں اور اب ان کی یہ دو کتابیں مذاق پھر مذاق ہے اور مذاق سے مذاق تک بھی تمام لائبریریز میں دستیاب ہیں ‘ فیاض حیدر کی کتاب ’’مذاق ہی مذاق میں ‘‘ پر تبصرہ عالمی شہرت یافتہ کالم نگار اور ادیب جناب طارق خان نے لکھا تھا جبکہ دوسری کتاب مذا ق تو مذاق ہے پر تبصرہ عالمی شہر ت یافتہ شاعر جناب ضامن جعفری صاحب نے لکھا تھا ‘ فیاض حیدر کی دو کتابوں ’’مذاق پھر مذاق ہے اور مذاق سے مذاق تک کی پروقار تقریب میں جن مہمانوں نے شرکت کی ان میں سرفہرست نارتھ امریکہ سے شائع ہونیوالا اخبار سنڈے ٹائمز کے ایڈیٹر پبلشر اور ناموررئیلٹر جناب عدنان ہاشمی تھے جنہوں نے فیاض حیدر کے کالموں پر بھرپور روشنی ڈالی ویژن آف پاکستان کے مشہور ٹیلی کاسٹر بشیر خان نے بھی فیاض حیدر کے فن کی تعریف کی معروف بیرسٹر عبدالحمید خان باشانی نے اپنی دوستی اور کالم کے حوالے سے فیاض حیدر پر روشنی ڈالتے ہوئے ریٹائر نہ ہونے کا مشہور ہ دیا ‘نامور شاعر او ر اب رئیلٹر ناظم الدین مقبول نے فیاض حیدر کے فن کو سراہتے ہوئے پچھلے 20سال کی رفاقت کا ذکر کیا مشہور پی ٹی وی کے اداکار اور اب رئیلٹر اظفر طاہر نے بھی فیاض حیدر کی لگن اور فن کا ذکر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی پی ٹی وی کے نامور نیوز کاسٹر جناب زبیر الدین نے فیاض حیدر سے اپنی دوستی کا ذکر کرتے ہوئے ان کے کام کو نہ صرف سراہا بلکہ ریٹائرمنٹ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو کہا معروف سنیما فوٹوگرافر جناب افتخار احمد نے فیاض حیدر اور ڈاکو مینٹری فلم ’’سلام سرزمین پاکستان ‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے اپنی خدمات اور فیاض حیدر کی کاوش کو بہت سراہا اس تقریب میں شرکت کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن چند ناموں کا ذکر بہت ضروری ہے جن میں نامور کالم نگار رفیق احمد (اردوپوسٹ)جناب فیروزخان واہلیہ نامور فوٹوگرافر ’’کاظمی ایمجز‘محترم جنید اور شوکت جنید ‘ڈاکٹر خالد انصاری ‘نامور گلوکار تنویر بدر واہلیہ ‘نامور گلوکار ڈاکٹر طلحہ و عطیہ صدیقی ‘ نامور گلوکار اور سائونڈانجینئر خلیل احمد ‘ نامور شاعر انور کمال جناب محمد عباس ‘نامور رئیلٹر جناب عشرت لئیق ‘ معروف منی چینجر اور سابق بینکار حفیظ الرحمن ‘ جناب شہزا دکھوکھر ‘ جناب آصف علی ‘ کینیڈین کلب کے روح رواں جناب بنٹی جٹ ‘ معروف اداکار اظہار نبی واہلیہ ‘ ایسٹرن فوڈ کے جناب شمس واہلیہ ‘ جناب علی ڈوگر ‘معروف براڈ کاسٹر او ر ٹی و ی ہوسٹ اور سب کے دوست جناب ارشد بھٹی ‘ندیم درانی جناب بابر صاحب اور اہلیہ فرح خان نامور ڈرامہ نگار اور اداکار ظفر شاہ و اہلیہ جناب ابو عمر معروف فارمسٹ جناب صفدر رضوی معروف شاعرہ نسرین سید جناب حیدر علی ‘ راول ٹی وی کے روح رواں جناب معین صدیقی ‘ نامور گلوکار تبسم معروف فارمسٹ جناب نوراحمد کے نام قابل ذکر ہیں جن لوگوں نے فیاض حیدر کو پھول تحفے کارڈ اور کتابیں پیش کیں ان میں جناب ناظم الدین مقبول ‘ندیم درانی اظہار نبی ‘ محترمہ شوکت جنید نے اپنی آرگنائزیشن فارن پروفیشنلز آف کینیڈا کی جانب سے اسناد پیش کیں جبکہ نامور شاعر جناب انور کمال نے اپنی نئی کتاب ’’یادوں کا دھواں ‘‘ فیاض حیدر کو پیش کیا یادرہے کہ فیاض حیدر نے نوے کے اوائل میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز اسٹیج پر کامیڈی سے کیا تھا پھر اپنے منفرد انداز کی کمپیئرنگ سے مشہور ہوئے پھر اسٹیج اور ٹی وی پر ڈراموں میں ایکٹنگ کی یہاں تک کہ ٹورانٹو میں بننے والی بھارتی فلم ’’کیوں کس لئے ‘ ‘ میں نیگٹو رول میں چھاگئے اور اپنی اداکاری سے نہ صرف پاکستانیوں بلکہ بھارتیوں کے بھی دل جیت لئے انہوں نے آرٹسٹس اینڈ رائٹرز گلڈ بنائی جس کے وہ بانی اور چیئرمین تھے کوچیئرپرسن فرح دیبا بیرسٹر عبدالحمید باشانی صدر نائب اداکار اظفر طاہر جبکہ معروف نیوز کاسٹرز بیرالدین جنرل سیکرٹری تھے ‘ڈاکٹر علی نقو ی اس گلڈ کے کوارڈینیٹر تھے جس بینر کے تلے بہت سے شوز ’’آرٹسٹس نائٹ ‘‘ کے نام پر ہوتے رہے فیاض حیدر نے تمام فنکاروں کو جن میں گلوکار ‘اداکار ‘ڈانسر‘کامیڈین شامل ہیں روشناس کرایا ‘ ٹیلی ویژن پروگرام ’’مذاق ہی مذاق میں ‘‘ چینل 851پر 16سال تک کیا اس تقریب کی فوٹوگرافی نامور فوٹوگرافر صابر گایا نے کی تقریب کے اختتام پر لوگوں کو طباق ریسٹورنٹ کا کھانا کھلایاگیا اس کے بعد فیاض حیدر نے باقاعدہ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور اپنے لکھے کہے او ر سننے پر سب سے معافی مانگ لی فیاض حیدر کو لوگ زمانے تک یاد رکھیں گے ان کے فن اور کام کی وجہ سے ۔