شہبازشریف کاپارٹی صدر کیلئے نام تجویز ہوتے ہی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فیصلے کی تائید میں کھڑے ہو کر تالی بجاتے رہے

شہبازشریف کاپارٹی صدر کیلئے نام تجویز ہوتے ہی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فیصلے کی تائید میں کھڑے ہو کر تالی بجاتے رہے

سلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پارٹی صدارت کیلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کا نام تجویز کیا گیا تو خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور زاہد حامد نے تائید کی لیکن وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فیصلے کی تائید میں کھڑے ہو کر تالی بجاتے رہے ۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی چیئرمین راجہ ظفرالحق کی صدارت میں مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا،جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور دیگر مرکزی عہدیداروں نے شرکت کی۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے قائم مقام پارٹی صدر کیلئے شہبازشریف کا نام تجویز کیا اور خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور زاہد حامد نے تائید کی لیکن وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فیصلے کی تائید میں کھڑے ہو کر تالی بجاتے رہے ،جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔