ہماری معیشت کی کارکردگی بہترین ہے ‘سکھونت ٹھیٹھی

ہماری معیشت کی کارکردگی بہترین ہے ‘سکھونت ٹھیٹھی

برامپٹن سائوتھ سے لبرل پارٹی کے امیدوار سکھونت ٹھیٹھی کا کہنا ہے کہ اونٹاریو کی حکومت نے بجٹ میں نئے اقتصادی اقدامات کا اعلان کیا ہے جو انتہائی اہم ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اقتصادی اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے انکا کہنا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت کی کارکردگی بہترین ہے کاروباری ادارے ترقی کر رہے ہیں اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کر رہے ہیں جس کے باعث ہمارے مردو خواتین پلانٹ، دفاتر اور دیگر کام کی جگہوں پر جاتے ہیں اور اپنی خدما ت کے ذریعے صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔لبرل حکومت نے اقتصادی ترقی میں معاونت کیلئے انتہائی اہم سرمایہ کاری کی ہے۔ تعلیم ، ہنر اور تربیت کے مواقع کو وسیع کیا ہے، نئے اقدامات متعارف کروائے ہیں، کاروبا ر کیلئے مسابقتی ماحول فراہم کیا ہے اور چھوٹے کاروبار وں کی بڑھوتر کیلئے معاونت فراہم کی ہے تاکہ اچھی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں۔گزشتہ چار سال کے دوران اونٹاریو نے جی سیون اقوام میں سب سے زیادہ ترقی کی ہے۔ ہمارے ہاں بیروزگاری کی شرح میں5.5فیصد تک کمی ہوئی جو گزشتہ بیس سال کے دوران سب سے کم شرح ہے صرف گزشتہ سال کے دوران یومیہ 500نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے جن میں سے اکثر کل وقتی ملازمتیں تھیں۔ووٹر جب ووٹ دینے کیلئے جائیں تو انہیں اپنے آپ سے دو سوال کرنے چاہئیں۔پہلا یہ کہ کیا آپ اور آپ کی فیملی آج گزشتہ چار کی نسبت زیادہ بہتر زند گی گزار رہے ہیں اور کیا آپ آج اپنے اور اپنے اہلخانہ کے مستقبل کو زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں اگر میں یہ سوال خود سے کروں تو میرا جواب ہاں میں ہے۔ ایک ترقی کرتی ہوئی معیشت زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرتی ہے ۔ لبرل حکومت اپنی گزشتہ ترجیحات کی بنیاد پر نئے اقدامات اٹھانا چاہتی ہے تاکہ اونٹاریو کے عوام ان سے بھر پور استفادہ کر سکیں۔ان اقدامات میں ایک مضبو تعلیمی نظام ہے۔اونٹاریو کی لبرل حکومت آئندہ دس سال کے دوران سکولوں میں طلبا ء کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے تعلیم کے شعبے میں16بلین ڈالرز کی سرمایہ کر رہی ہے۔گرینڈ 7اور8کے طلباء کی اپرینٹس شپ،کالج ، یونیورسٹی اور ملازمت کے سلسلے میںرہنمائی کیلئے حکومت مزید رہنما کونسلرز کی تقرری کرر ہی ہے۔مستقبل میں بہتر ملازمت کیلئے مہارتوں کے فروغ کیلئے بھی حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ ٹیوشن فیس کیلئے مالی معاونت تک آسان رسائی کیلئے او ایس اے پی میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔کیمپس کی توسیع اور جدت کیلئے 3بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔مہارتوں میں اضافے کیلئے اونٹاریو اپرنٹس شپ سٹریٹجی اور نیو اونٹاریو ٹریننگ بنک میں توسیع کی جا رہی ہے ۔صوبے کی ترقی میں بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر بھی اہم پہلو ہے۔ صوبائی حکومت ہسپتالوں، سکولوں، ٹرانزٹ برجز اور سڑکوں کیلئے پہلے ہی230بلین ڈالر اعلان کر چکی ہے اور ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر میں جدت کیلئے مزید106بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ ا س سرمایہ کاری کے نتیجے میں آئندہ دس سال کے دوران ہر سال 140000ملازمتیں پیدا ہونگی اور معیار زندگی کی بہتری کیساتھ اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔زیادہ سے زیادہ افراد کو افرادی قوت میں شامل کرنا معاشی ترقی کیلئے اہم ہے اور تین سالہ ویمنز اکنامک ایمپاورمنٹ سٹریٹجی کے ذریعے اچھی ملازمتوں تک خواتین کو رسائی دینے کیلئے شفاف اور سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔خواتین کاروباری مالکان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور سینئر مینجمنٹ میں انہیں نمایاں کردار دیا جا رہا ہے۔ خواتین کیلئے ریٹرن ٹو ورک پروگرام تیار کیا رہا ہے تاکہ خواتین کی تعلیم او ر ہنر سے اونٹاریو کی معیشت بھرپور استفادہ کر سکے۔سات جون کو اگر میں ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوا تو میں ان اقدامات کو یقینی بنائونگا تاکہ صوبے میں معیار زندگی کو بلند کیا جائے اور اونٹاریو کے عوام کو معاشی اعتبار سے ذہنی سکول فراہم کیا جاسکے۔