مسی ساگا ہالٹن سنٹرل ویسٹ ریجنل کینسر پروگرام کی جانب سے پلان جاری

مسی ساگا ہالٹن سنٹرل ویسٹ ریجنل کینسر پروگرام کی جانب سے پلان جاری

مسی ساگا ہالٹن سنٹرل ویسٹ ریجنل کینسر پروگرام کی جانب سے 2018-20سٹریٹجک پلان جاری کر دیا گیا۔ یہ نیا پلان آئندہ دو سال کے دوران مسی ساگا ہالٹن سنٹرل ویسٹ ریجنل کینسر پروگرام کو ہالٹن ہیلتھ کیئر ,ہیڈ واٹرز ہیلتھ کیئر سینٹر،ٹریلیم ہیلتھ پارٹنرز ، ولیم اوسلر ہیلتھ سسٹم اور دیگر شراکت داروں کیلئے  کینسر کیئر سروسزکیلئے رہنمائی کریگا۔اونٹاریو میں ہر دوسرے شہری میں کینسر کی تشخیص کا امکان ہے اور یہ بیماری اونٹاریو میں ہلاکتوں کا سب سے بڑی وجہ بنتی جا رہی ہے کیونکہ بہت جلد صوبے میں ہر چوتھے شخص کی موت کی وجہ کینسر ہوگی۔ پرائمری کیئر اونٹالوجی ڈے کے موقع پر 5ویں سالانہ اجلاس میں اس نئی سٹریٹجی کا اعلان کیا گیاجس میں شرکاء ماہرین سے کینسر کے مرض اور اس کے علاج سے متعلق اہم نوعیت کی معلومات حاصل کر سکتے تھے۔ریجنل وائس پریزیڈنٹ لیسلی سٹام کااس حوالے سے کہنا ہے کہ ریجنل کینسر پروگرام تقریبا2ملین سے زائد تیزی سے بڑھتی ہوئی متنوع آبادی کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔نئے سٹریٹجک پلان کی چار ترجیحات کے ذریعے ہم دوسرے ہسپتالوں، کمیونٹ پارٹنرزکیساتھ ملکر کینسر کے مریضوں کو مزید بہتر علاج کی فراہمی کو ممکن بنا سکیں گے۔اس سٹریٹجک پلان کو تیار کرنے کیلئے ہم نے300سے زائد سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جن میں مریض اور انکے لواحقین ،کمیونٹی ممبان، عملے، فزیشنز اور رضا کار شامل تھے۔